Urdu

کسی جرم کی اطلاع دینا یا ہم سے رابطہ کرنا

  • ہنگامی صورت میں ہمیشہ 999 پرکال کریں
  • غیر ہنگامی جرم یا واقعہ یا تھیمز ویلی پولیس کو معلومات فراہم کرنے کے لئے 101 پر کال کریں۔
  • مملکت متحدہ (UK) کے باہر سے تھیمز ویلی پولیس سے رابطہ کے لئے 1865 0044 841148 پر کال کریں۔
  • اگر آپ کسی جرم کی اطلاع پولیس کو نہیں دینا چاہتے ہیں تو کرائم اسٹاپرز کو 555 0800 111 پر کال کریں۔ آپ ان سے گمنام طور پر بات کرسکتے ہیں۔

کسی جرم کی اطلاع دینے کے دیگر طریقے

  • آپ کسی غیر ہنگامی جرم یا واقعہ کی اطلاع اپنے مقامی پولیس اسٹیشن میں اس وقت دے سکتے ہیں جب وہ کھلا ہوا ہو۔
  • اگر آپ کو کوئی مشتبہ چیز نظر آتی ہے تو انٹی ٹیررسٹ (انسداد دہشت گردی) ہاٹ لائن کو 321 789 0800 پر کال کریں۔

تھیمز ویلی پولیس کے بارے میں

  • تھیمز ویلی پولیس انگلینڈ اور ویلز میں سب سے بڑی غیر میٹروپولٹین پولیس فورس ہے۔
  • ہم برکشائر، بکنگھم شائر اور آکسفورڈ شائر کی کاونٹیز میں 2.1 ملین لوگوں کو پولیس کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
  • ہم شاہراہ پر 196 میل تک گشت کرتے ہیں – جو کسی بھی دیگر برطانوی پولیس فورس سے زیادہ ہے۔
  • ہمارا ہدف اپنے معاشرے کو محفوظ تر بنانے کے لئے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

علاقہ (نیبرہوڈ) میں پولیس خدمات کی فراہمی

ایک وقف شدہ نیبرہوڈ پولیسنگ ٹیم تھیمز ویلی کے ہرعلاقہ کا احاطہ کرتی ہے۔

نیبرہوڈ پولیسنگ ٹیم سے 101 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، جو تھیمز ویلی پولیس کا غیر ہنگامی نمبر ہے۔

اگر آپ کو ہماری ویب سائٹ یا دیگر اشاعتوں کی کوئی چیز ترجمہ شدہ شکل میں مطلوب ہے تو براہ کرم ہمارے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ سے 846578 01865 پر یا corporatecommunications@thamesvalley.pnn.police.uk پر رابطہ کریں۔

Further information

Additional software

You may need to download Adobe Reader (opens new window) to view files in PDF format.

You may need to download Microsoft viewer software (opens new window) to view Word, Excel or Powerpoint files.